جمعہ 26 اپریل 2024

کرکٹ میچ پر جوا، ہارنے والے نوجوان نے قرض اتارنے کے لیے اپنی ماں اور بہن کی جان لے لی

کرکٹ میچ پر جوا، ہارنے والے نوجوان نے قرض اتارنے کے لیے اپنی ماں اور بہن کی جان لے لی
فوٹو : رائٹرز

نئی دہلی(دھرتی نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک جواری طالب علم نے قرض کی رقم واپس کرنے کے لیے اپنی ماں اور بہن کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے رہائشی اس طالب علم کا نام پی سیناتھ ریڈی ہے جو سی ایم آر کالج میں ’ایم ٹیک‘ کا طالب علم تھا اور جوئے کی لت میں مبتلا تھا۔

وہ کرکٹ میچزپر جواءکھیلتا تھا اور اب تک 20لاکھ سے زائد رقم ہار چکا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 23سالہ ملزم جوئے میں رقم ہارنے کی وجہ سے بھاری قرض تلے دب چکا تھا اور اپنا آبائی گھر بیچ کر وہ قرض چکانا چاہتا تھا، جس کے لیے اس نے ماں اور بہن کو قتل کر ڈالا۔

بتایا گیا ہے کہ اس نے ماں اور بہن کے کھانے میں زرعی سپرے ملایا جس سے دونوں کی موت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق سیناتھ کے باپ کا 3سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ اس کی موت پر فیملی کو انشورنس کے 20لاکھ روپے ملے جو سیناتھ کے بینک اکاﺅنٹ میں رکھوا دیئے گئے۔

یہ رقم آنے پر سیناتھ نے جواءکھیلنا شروع کر دیا اور جب 20لاکھ ہار گیا تو قرض میں جواءکھیلتا رہا۔

اس نے اپنی ماں کے 15تولے کے زیورات بھی چوری کرکے بیچ ڈالے اور جوئے میں لگا دیئے تھے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Facebook Comments