ھفتہ 20 اپریل 2024

دمے کے مریضوں کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ کم، لیکن کیوں؟

دمے کے مریضوں کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ کم، لیکن کیوں؟
فوٹو : رائٹرز

تل ابیب(دھرتی نیوز ڈیسک) نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے دمے کے مریضوں کو کورونا وائرس وائرس کم لاحق ہونے کا انکشاف کر دیا ہے اور اس کی وجہ ’اِن ہیلرز‘ (Inhalers)کو بتایا ہے جوان لوگوں میں ممکنہ طور پر وائرس کو کنٹرول کرنے کا کام کرتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اسرائیلی سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ دمے کے مریض ہیں ان کو کورونا وائرس 30فیصد کم لاحق ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ 

اس تحقیق میں تل ابیب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دو گروپوں کے کورونا ٹیسٹوں کے نتائج کا تجزیہ کیا۔ وہ گروپ جس میں اکثریت دمے کے مریضوں کی تھی، ان کے کورونا ٹیسٹ دوسرے گروپ کی نسبت30فیصد کم پازیٹو آئے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر یوگین مرزون کا کہنا تھا کہ اس کی ممکنہ وجہ اینٹی انفلیمیٹری میڈیسن ’کورٹیکوسٹرائیڈز‘ (Corticosteroids)ہے جو ’ان ہیلرز‘ کی صورت میں دمے کے مریضوں کو دی جاتی ہے۔

Facebook Comments