جمعرات 25 اپریل 2024

’عام لوگوں کی نسبت ویڈیو گیمز کھیلنے والوں کی صحت بہتر ہوتی ہے‘ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے والدین کے خیالات غلط قرار دے دئیے

’عام لوگوں کی نسبت ویڈیو گیمز کھیلنے والوں کی صحت بہتر ہوتی ہے‘ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے والدین کے خیالات غلط قرار دے دئیے
فوٹو : رائٹرز

کنبرا(دھرتی نیوز ڈیسک) ویڈیو گیمز کھیلنا صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے لیکن اب نئی تحقیق میں آسٹریلوی سائنسدانوں نے اس عام تاثر کے برعکس حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ ویڈیو گیمز کھیلنے والے لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ صحت مند رہتے ہیں۔

اس سروے میں انہوں نے 1ہزار 400لوگوں سے سوالات پوچھے اور ان کے جوابات کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے

نتائج میں یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے سائنسدانوں نے بتایا کہ ویڈیو گیمز کھیلنے والے لوگوں کا صحت مند رہنے کا امکان دوسروں کی نسبت 21فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ ویڈیو گیمز کھیلنے والوں کے بری عادات میں مبتلا ہونے کا خدشہ بھی کم ہوتا ہے۔

ایسے لوگ 7.8فیصد کم شراب نوشی کی لت میں مبتلا ہوتے ہیں۔اسی طرح ویڈیو گیمرز میں سگریٹ نوشی کی لت بھی نمایاں طور پر کم پائی گئی

۔سائنسدانوں نے سروے میں شامل لوگوں کے باڈی میس انڈیکس بھی معلوم کیے جن میں پتا چلا کہ ویڈیوگیمرز سب سے زیادہ متناسب جسم کے مالک ہوتے ہیں۔

Facebook Comments