جمعرات 25 اپریل 2024

“اسحاق ڈار نے پورے ملک کی بے عزتی کرائی” ڈاکٹر یاسمین کاانٹرویو پر ردعمل

“اسحاق ڈار نے پورے ملک کی بے عزتی کرائی” ڈاکٹر یاسمین کاانٹرویو پر ردعمل
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے جوابات سن کر شرمندگی ہو رہی تھی انہوں نے پورے ملک کی بے عزتی کرائی۔ 

دھرتی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کہنے پر وزیراعظم گھر نہیں جائیں گے، اسحاق ڈار انٹرویو کے بجائے عدالتوں میں آکر جواب دیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے جوابات سن کر شرمندگی ہورہی تھی ، انہوں نے پورے ملک کی بے عزتی کروائی، ان کے پاس اینکر کے سوالوں کا جواب نہیں تھا۔ 

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا پھیل رہا ہے جلسے نہیں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کا مقصد ہے کہ ملک میں کاروبار چلتا رہے اور معیشت چلتی رہے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی خود اسحاق ڈار کو لندنے چھوڑ کر آئے تھے۔ نوازشریف واپسی کا وعدہ کر کے گئے لیکن اب وہاں سے بیٹھ کر بیانات دیتے ہیں۔

Facebook Comments