ھفتہ 20 اپریل 2024

سابق وزریر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کرگئے

سابق وزریر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کرگئے
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد (دھرتی نیوز) سابق وزریر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کرگئے۔

دھرتی نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی گزشتہ کچھ عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

انہیں راولپنڈی کے اے ایف آئی سی ہسپتال میں رکھا گیا تھا، حالت خراب ہونے پر انہیں کچھ روز سے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا تاہم بدھ کی رات انہوں نے اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔

ان کے بیٹے عمر جمالی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد میر ظفر اللہ جمالی انتقال کرگئے ہیں۔

 خیال رہے کہ کچھ روز پہلے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی افواہیں سامنے آئی تھیں جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کا ٹویٹ کردیا تھا۔

صدرِ مملکت کے ٹویٹ کے بعد مین سٹریم میڈیا نے بھی ان کے انتقال کی خبر چلا دی تاہم کچھ ہی دیر بعد عارف علوی نے پہلا ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے معافی مانگی اور وضاحت کی کہ میر ظفراللہ جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں۔

Facebook Comments