جمعرات 25 اپریل 2024

پاکستانی کیڈٹ نے پوری دنیا میں قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

پاکستانی کیڈٹ نے پوری دنیا میں قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
فوٹو : رائٹرز

راولپنڈی (دھرتی نیوز) پاکستانی کیڈٹ حارث معراج نے پوری دنیا میں قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے کیڈٹ حارث معراج کو رائل ملٹری کالج ڈنٹرون آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بہترین غیر ملکی کیڈٹ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج کی جونیئر لیڈر شپ کی تربیت کا معیار انتہائی بلند ہے اور وہ اپنے مقصد کے ساتھ کتنے مخلص ہیں۔

Facebook Comments