جمعہ 29 مارچ 2024

کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کی درخواست پرسماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کی درخواست پرسماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد(دھرتی نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ نے کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کی درخواست پرسماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

دھرتی نیوزکے مطابق حکم نامے میں کہاہے کہ فیئرٹرائل کے حق کاتحفظ اورعالمی عدالت انصاف کے فیصلے عمل اہم ہے ،ٹاسک تبھی پورا ہو سکتا ہے جب بھارت کلبھوشن کیس میں معاونت فراہم کرے،اگربھارت کو تحفظات ہیں تو بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل آئندہ سماعت پر بتائیں ۔

حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے عدالت میں پھر بھارت کوقونصلر رسائی کی پیشکش کی ،بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل نے بتایاکہ پیروی سے متعلق بات چیت چل رہی ہے،وکیل نے بتایاکہ بھارت پہلے دوسرے قیدی کے کیس میں فیصلہ چاہتا ہے ،دوسرے بھارتی قیدی سے متعلق اٹارنی جنرل نے معاونت کیلئے مہلت مانگی ہے ،عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کیس14 جنوری کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔

Facebook Comments