جمعہ 29 مارچ 2024

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا
فوٹو : رائٹرز

نیویارک (دھرتی نیوز ڈیسک)واٹس ایپ نے صارفین کا تجربہ مزید بہتر کرنے کے لیے ایپ میں نئی اپ ڈیٹس شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ہر چیٹ کے لیے الگ الگ وال پیپر رکھنے کا آپشن اور اپنی مرضی کا سٹیکر سرچ کرنے کا آپشن شامل ہے۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب ایپ میں ہر چیٹ کے لیے الگ الگ وال پیپر رکھنے کا آپشن شامل کریں گے۔

اس اپ ڈیٹ کی تحت صارفین ہر کسی کی چیٹ میں اپنی مرضی کے مطابق الگ الگ وال پیپر سیٹ کر سکیں گے، ابھی واٹس ایپ پر اگر صارف کوئی بھی وال پیپر تبدیل کرتے ہیں تو وہ تمام تر چیٹس کے لیے اپ ڈیٹ ہوتا ہے، اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اپنی ہر چیٹ کے لیے منفرد وال پیپرز رکھ سکیں گے۔

 علاوہ ازیں واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایپ میں ایک  اور اپ ڈیٹ  شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صارفین اپنے من پسند اسٹیکرز سرچ کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ  واٹس ایپ کی جانب سے ان اپ ڈیٹس کو شامل کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Facebook Comments