ھفتہ 20 اپریل 2024

پی ایس ایل 6 کا ڈرافٹ کب ہو گا؟

پی ایس ایل 6 کا ڈرافٹ کب ہو گا؟

لاہور(دھرتی نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن یعنی پی ایس ایل 6 کا ڈرافٹ جنوری 2021 میں ہو گا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ایک  بیان میں بتایا کہ پی ایس ایل 6 کا ڈرافٹ آئندہ ماہ جنوری 2021 کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل 6 کی شروعات 20 فروری سے کرنے کی امید ہے، ایونٹ کے  6 میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور کے اسٹیڈیم میں میچز 2022 کے پی ایس ایل میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے فائنل میچز منسوخ کر دیے تھے جس کے بعد احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے یہ میچز  بعد میں کرائے گئے تھے۔

Facebook Comments