جمعہ 19 اپریل 2024

اداکارہ ریشم کے بڑے بھائی انتقال کرگئے

اداکارہ ریشم کے بڑے بھائی انتقال کرگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور ہر دل عزیز اداکارہ ریشم کے بڑے بھائی انتقال کرگئے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریشم کے بھائی محمد رمضان گزشتہ کئی روز سے ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہسپتال زیرعلاج تھے۔

 اداکارہ نے بتایا کہ بھائی گزشتہ 13 سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

واضح رہے اداکارہ ریشم نے اپنے بھائی کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

Facebook Comments