جمعہ 19 اپریل 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید 43 اموات، مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 303 ہو گئی

پاکستان میں کورونا سے مزید 43 اموات، مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 303 ہو گئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 43 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 303 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا کے مزید 3 ہزار 119 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 13 ہزار 191 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 52 ہزار 529 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 52 ہزار 359 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 137 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار 991، خیبر پختونخوا ایک ہزار 399، اسلام ا?باد میں 334، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169 اور ا?زاد کشمیر میں 175 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 31 ہزار 992، خیبر پختونخوا میں 48 ہزار 683، سندھ میں ایک لاکھ 80 ہزار 904، پنجاب میں ایک لاکھ 22 ہزار 293، بلوچستان میں 17 ہزار 392، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 219 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 708 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments