جمعرات 25 اپریل 2024

بلاول بھٹو کا دوسرا کرونا ٹیسٹ آگیا

بلاول بھٹو کا دوسرا کرونا ٹیسٹ آگیا

پاکستان پيپلز پارٹی کے چيئرمين بلاول بھٹو زرداری کا دوسرا کرونا وائرس کا ٹيسٹ منفی آگیا۔

وزير اطلاعات سندھ ناصر حسين شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کی رپورٹ منفی آنے کی تصديق کردی۔ اس سے قبل پہلی کرونا رپورٹ مثبت آنے پر بلاول بھٹو نے خود کو گھر ميں ہی قرنطينہ کرليا تھا۔

کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث وہ اپنی بہن کی منگنی کی تقريب ميں بھی شریک نہیں ہوسکے تھے اور ويڈيو لنک کے ذريعے شرکت کی تھی۔

دوسری جانب 17 روز قرنطینہ میں رہنے کے وزیراعلیٰ سندھ کا بھی کرونا ٹیسٹ منفی آچکا ہے

Facebook Comments