جمعرات 25 اپریل 2024

اب ہم عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے ،انہیں جیل بھیجیں گے اور تمام سہولیات دینگے سوائے ایک چیزکے، راناثنا اللہ

اب ہم عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے ،انہیں جیل بھیجیں گے اور تمام سہولیات دینگے سوائے ایک چیزکے، راناثنا اللہ

لاہور(دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ عمران خان ڈھائی سال سے کہہ رہے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا،اب ہم عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے ،عمران خان آپ جدھر مرضی چھپیں کورونا کے پیچھے چھپیں،ہم آپ کو جیل میں بھیجیں گے اور تمام سہولیات دیں گے ،بیڈبھی دیں گے ،اے سی بھی دیں گے سوائے ایک چیز کے۔

انسداد منشیات کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ جج ارشد ملک کو غریق رحمت کرے،ان لوگوں کو اب اور ارشد ملک میسر نہیں ہوں گے،جو جج میری ضمانت دے رہا تھا انہوں نے اس جج کوواٹس ایپ پر تبدیل کیا۔

لیگی رہنما نے کہاکہ میں نے اپنی ساری جائیدادڈکلیئر کی ہوئی ہے،میری جائیدادیں، اکاﺅنٹس، قومی اسمبلی میں اکاﺅنٹ بھی منجمد ہے ،پہلے کہتے تھے دو ارب کی جائیداد آسٹریلیا میں ہے اب کہاں گئی ۔انہوں نے کہاکہ13دسمبر کوحکومتی کورونا کا علاج کریں گے، مینارپاکستان بھرے گا پورے ملک سے لوگ پنجاب کا رخ کریں گے ،پی ڈی ایم کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے ، کیساشرارتی کورونا ہے جہاں جلسہ ہو وہاں پہنچ جاتا ہے ،راناثنا اللہ نے کہاکہ پی ڈی ایم قیادت جیسے ہی فیصلہ کرے گی ن لیگ کے استعفیٰ حاضر ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں،سب متحد ہیں ،مریم نواز پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں،ن لیگی رہنماوَں پر حکومت نے بے بنیاد مقدمات درج کئے،نوازشریف کو مشورہ ہے صحتیاب ہوکر وطن واپسی کا فیصلہ کریں ۔

Facebook Comments