ھفتہ 20 اپریل 2024

عدالت کا بابر اعظم اور ان کے اہلخانہ کو حامیزہ مختار سے متعلق حکم جاری

عدالت کا بابر اعظم اور ان کے اہلخانہ کو حامیزہ مختار سے متعلق حکم جاری

لاہور کی مقامی عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ان کے اہلخانہ کو جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

بابر اعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے والی خاتون حامیزہ کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا کی عدالت میں ہوئی۔

متاثرہ لڑکی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ بابراعظم کے خلاف الزامات کا کیس دائر کرنے کے بعد ان کے والد، بھائیوں اور پولیس کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

عدالت نے کرکٹر بابر اعظم اور ان کی فیملی کو خاتون حامیزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور حامیزہ نامی خاتون نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بابراعظم نے شادی کا جھانسہ دیکر انہیں کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ان کا بابر اعظم کے ساتھ بہت پرانا تعلق ہے اور بابر کے ساتھ تعلقات کے تمام ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے۔

Facebook Comments