جمعہ 19 اپریل 2024

10گھنٹے کی بیٹنگ اور 251 رنز، ولیمسن نے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے

10گھنٹے کی بیٹنگ اور 251 رنز، ولیمسن نے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے دہانے پر کھڑی ہے لیکن میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے 251 رنز کی اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگ 519 رنز پر ڈکلیئر کی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 138 رنز آؤٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہوگئی لیکن دوسری اننگز میں بھی تیسرے دن بھی ویسٹ انڈیز مشکلات میں گھری رہی اور دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 پر بنائے۔

تاہم نیوزی لینڈ کے کپتان نے پہلی اننگز میں کئی ریکارڈ بنا ڈالے۔

251 رنز کی اننگز کین ولیمسن کا ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے سال 2015 میں سری لنکا کے خلاف 242 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ یہ ان کی تیسری ڈبل سنچری تھی۔

کین ولیمسن نیوزی لینڈ کے 9 ویں ایسے بلے باز ہیں، جنہوں نے 250 سے زیادہ رنز کی اننگ کھیلی۔ اس سے پہلے اسٹیفن فلیمنگ نے 2 مرتبہ ڈھائی سو سے زیادہ کا اسکور بنایا تھا۔

ہیملٹن کے سڈن پارک میدان پر گزشتہ 10 اننگز میں کین ولیمسن نے 144.14 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 108 ناٹ آوٹ، 176، 200 ناٹ آوٹ اور 251 رنز کی اننگ کھیلی ہے۔

یہ دوسرا موقع تھا جب کین ولیمسن نے 10 گھنٹے سے زیادہ بلے بازی کی۔ ولیمسن نے اس اننگز کے دوران 624 منٹ تک بلے بازی کی۔ اس سے پہلے انہوں نے سری لنکا کے خلاف 623 منٹ تک بلے بازی کی تھی۔ اس دوران انہوں نے 242 رنز کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی تھی۔

Facebook Comments