جمعہ 19 اپریل 2024

کورونا وائرس خطرات ، لاہور کے بڑے ہسپتالوں کو ہنگامی الرٹ جاری ، تیاری کا حکم

کورونا وائرس خطرات ، لاہور کے بڑے ہسپتالوں کو ہنگامی الرٹ جاری ، تیاری کا حکم
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز) محکمہ صحت پنجاب نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب لاہور کے بڑے ہسپتالوں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ایکسپو فیلڈ ہسپتال کو دوبارہ فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 2 کو کورونا مریضوں کے لیے فوری فعال کرنے کا کہا گیا ہے، آکسیجن کی کمی کا سامنے کرنے والے مریض فیلڈ ہسپتال میں داخل ہوں گے۔

لاہور کے 4 بڑے ہسپتالوں کو ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس اور آئی سی یو فعال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

مراسلہ کے مطابق میو ہسپتال، سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال کو کورونا کیسز کے لیے تیا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook Comments