جمعرات 25 اپریل 2024

جنت مرزا کے بعد پاکستان کے ایک اور نوجوان نے ٹک ٹاک پر 10 ملین فالورز حاصل کر لیے ، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

جنت مرزا کے بعد پاکستان کے ایک اور نوجوان نے ٹک ٹاک پر 10 ملین فالورز حاصل کر لیے ، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز)ویڈیو سٹریمنگ ایپ پر 10 ملین فالورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت کا اعزاز جنت مرزا نے حاصل کیا تاہم اب ان کے بعد لڑکوں میں سب سے پہلے یہ سنگ میل ذوالقرنین نے عبور کر لیاہے ۔

دھرتی نیوز تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کا نام آئے تو ان مندرجہ بالا دونوں سٹارز کے چہرے آنکھوں میں دوڑنے لگتے ہیں جو کہ اس وقت مقبول ترین سٹارز ہیں ، جنت مرزا کے بعد اب ذوالقرنین سکندر نے 10 ملین فالورز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیاہے۔

ذوالقرنین سکندر اکثر اپنی ویڈیوز میں ٹک ٹاک سٹار کنول آفتا ب کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور زیادہ تر مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں ۔

 ٹک ٹاک سٹارز کی آپس میں کورآرڈینشن بھی کافی حد تک بڑھتی جارہی ہے اور وہ گاہے بگاہے ایک ساتھ بھی ویڈیوز بنا کر اپنے چاہنے والوں کو حیران کرتے رہتے ہیں ۔


Facebook Comments