بدہ 24 اپریل 2024

احتساب عدالت میں کورونا پازیٹو مریض بطور گواہ پیش، عدالت میں کھلبلی مچ گئی

احتساب عدالت میں کورونا پازیٹو مریض بطور گواہ پیش، عدالت میں کھلبلی مچ گئی
فوٹو : رائٹرز

کراچی(دھرتی نیوز)کراچی کی احتساب عدالت میں غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں پراسیکیوشن نے کورونا پازیٹو مریض کو بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا، جس پر گواہ کے کورونا مریض ہونے کے انکشاف کے بعد عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے کورونا پازیٹو مریض کو بطور گواہ عدالت میں پیش کر دیا۔ گواہ کے کورونا مریض ہونے کے انکشاف کے بعد عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔

عدالت نے 23دسمبر کو مصطفی کمال اور دیگر خلاف مزید گواہ کو طلب کرلیا۔

Facebook Comments