جمعہ 26 اپریل 2024

“اپوزیشن دو کلو گوشت کے لیے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے” فواد چوہدری

“اپوزیشن دو کلو گوشت کے لیے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے” فواد چوہدری
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ  مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان سسٹم سے باہر ہیں اس لیے تصادم چاہتےہیں۔یہ دو کلو کے لیے گوشت کے لیے پوری گائے ہی ذبح کرنا چاہتےہیں۔ 

وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا کہ ایک طرف اپوزیشن کا احتجاج اور دوسری جانب کورونا ہے، عوام کے تحفظ کے لیے سیاست دانوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے لیکن اپوزیشن انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عقل سے عاری ہے ، انہیں اپنے کیسز کے علاوہ کچھ نہیں دکھائی دیتا ان کو عوام کی زندگیوں سے کوئی سروکار نہیں ، یہ لوگ صرف اپنے کیسز بند کراناچاہتے ہیں۔ یہ لوگ نیب میں ترامیم چاہتے ہیں تاکہ کیسز ختم ہوجائیں۔ 

 فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنی ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو داؤ پر لگارہے ہیں۔ کیونکہ یہ مولانافضل الرحمان اور مریم نواز سسٹم سے باہر ہیں اس لیے تصادم چاہتے ہیں۔ یہ لوگ دو کلو گوشت کے لیے پوری گائے کو ذبح کرنا چاہتے ہیں۔ 

Facebook Comments