جمعرات 25 اپریل 2024

اہم حکومتی شخصیت نے مریم نواز کے جیل جانے کی پیشن گوئی کردی

اہم حکومتی شخصیت نے مریم نواز کے جیل جانے کی پیشن گوئی کردی
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے جیل جانے کی پیشگوئی کر دی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خصوصی اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز روز کہتی ہیں حکومت گھر جا رہی ہے، حکومت کہیں نہیں جا رہی، مریم نواز ضمانت پر ہیں وہ جیل جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کرنا ذہنی معذوری کی زندہ مثال ہے،سیاسی معذوروں کا جو علاج کریں گے تو ان کی چیخیں دور دور تک سنی جائیں گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ والوں کو عوام نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت دشمنی میں نہیں بلکہ عوام دشمنی میں بہت آگے نکل چکے ہیں۔ کرپشن کورونا پی ڈی ایم کی شکل میں ملک پر مسلط ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی ڈھانچہ کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں، سیاسی لاشوں کا پوسٹمارٹم ضرور ہوگا۔

Facebook Comments