جمعرات 28 مارچ 2024

اب روکا گیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: شاہدخاقان عباسی

اب روکا گیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: شاہدخاقان عباسی
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہدخاقان عباسی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب اگر جلسے میں مداخلت کی گئی تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سےدیں گے۔ 

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے لاہور میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔ پولیس نے اب اگر کوئی کارروائی کی تو نتیجہ بھگتنا پڑے گا، پولیس افسران ریاست کے ملازم ہیں۔

وہ غیر قانونی احکامات پر عمل نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سی سی پی او لاہور سیاست کریں گے تو جواب دینا ہو گا۔ اگر ہمارے کارکنوں کو کچھ نقصان پہنچا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ 

 سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو مسائل حل نہ کرسکےاسےرہنےکاحق نہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 13دسمبر کو باہر نکلیں اور جلسہ گاہ پہنچیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم جھوٹے مقدمات سے نہیں گھبرائیں گے، اگر ہمارے جلسے میں مداخلت کی گئی اور ہمیں روکا گیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

Facebook Comments