ھفتہ 20 اپریل 2024

12 سالہ بچی اغوا، 45 سالہ شخص سے شادی ، تفتیشی افسر نے عدالت کو بچی کی کتنی عمر بتائی؟ افسوسناک تفصیلات

12 سالہ بچی اغوا، 45 سالہ شخص سے شادی ، تفتیشی افسر نے عدالت کو بچی کی کتنی عمر بتائی؟ افسوسناک تفصیلات
فوٹو : رائٹرز

فیصل آباد (دھرتی نیوز) صنعتی شہر فیصل آباد میں 12 سالہ بچی کو اغوا کرکے 45 سالہ شخص سے شادی کرادی گئی، پولیس نے بچی کو بازیاب کرالیا۔

دھرتی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے احمد آباد سے 12 سالہ بچی کو اغوا کرکے اس کی شادی 45 سالہ شخص سے زبردستی کرادی گئی۔

پولیس تھانہ سرگودھا نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرالیا جبکہ دولہا سمیت دیگر افراد فرار ہوگئے۔

پولیس نے 6 ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا ہے تاہم کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا۔

پولیس نے بچی کو بازیابی کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ مغویہ کی عمر 17 سال ہے۔

تفتیشی کے اس بیان پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بچی کی عمر کے تعین کیلئے طبی ٹیسٹ کا حکم دے دیا۔ 

Facebook Comments