جمعہ 29 مارچ 2024

’سانس‘ لینے والی جنسی گڑیائیں بھی متعارف کروادی گئیں، انسانیت کے لیے انتہا ئی پریشان کن خبر آگئی

’سانس‘ لینے والی جنسی گڑیائیں بھی متعارف کروادی گئیں، انسانیت کے لیے انتہا ئی پریشان کن خبر آگئی
فوٹو : رائٹرز

لندن(دھرتی نیوز ڈیسک) جنسی گڑیاﺅں کی لت دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے اور اس شرمناک ایجاد میں آئے روز جدت لائی جا رہی ہے۔

اب ایسی گڑیائیں بھی متعارف کروا دی گئی ہیں جو جیتی جاگتی خواتین کی طرح سانس بھی لیتی ہیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق یہ گڑیائیں برطانوی کمپنی ’لو ڈولز‘ (LoveDolls)کی طرف سے معارف کروائی گئی ہیں جو ہو بہو اصلی خواتین جیسی نظر آتی ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق یہ گڑیائیں نہ صرف اصلی خواتین کی طرح چلتی ہیں بلکہ ان کی مسکراہٹ بھی ہو بہو حقیقی خواتین جیسی ہیں اوریہ انہی کی طرح آنکھ بھی مار سکتی ہیں۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”مصنوعی ذہانت کی حامل یہ جنسی گڑیائیں ہر سال جدید سے جدید تر ہو رہی ہیں۔

رواں سال ہم نے جو ماڈل متعارف کروائے ہیں، وہ مختلف سوالات کی صورت میںا گرچہ محدود ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اپنی شکل و صورت، چال ڈھال اور دیگر کئی اعتبار سے وہ بالکل حقیقی خواتین جیسی نظر آتی ہیں۔“

Facebook Comments