جمعہ 29 مارچ 2024

ٹیکہ لگواتے ہوئے کیا کام کیا جائے تو درد کم ہوتی ہے؟ سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کردیا

ٹیکہ لگواتے ہوئے کیا کام کیا جائے تو درد کم ہوتی ہے؟ سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کردیا
فوٹو : رائٹرز

نیویارک(دھرتی نیوز ڈیسک) ٹیکہ لگواتے ہوئے ایسا کیا کام کریں توتکلیف کم ہوتی ہے؟ امریکی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس سوال کا ایک انتہائی حیران کن جواب دے دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق 231طالب علموں پر کی جانے والی اس تحقیق کے نتائج میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اگر آپ ٹیکہ لگواتے ہوئے چہرے پر مسکراہٹ رکھیں یا اس طرح منہ بنا لیں جیسے آپ کو بہت برا لگ رہا ہو، تو آپ کو ٹیکے کی تکلیف بہت کم ہو گی۔ 

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے طالب علموں کے گروپوں کو چہرے سپاٹ رکھنے، چہرے پر ریگولر مسکراہٹ رکھنے، حقیقی مسکراہٹ رکھنے اور منہ بسورنے کے تاثرات لانے کو کہا اور اس دوران انہیں ٹیکہ لگایا گیا۔

نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ جن لوگوں کے چہرے پر حقیقی مسکراہٹ تھی یا جن لوگوں کو منہ بسورنے اور چہرے پر ناگواریت کے تاثرات لانے کو کہا گیا تھا ان کو ٹیکے کی39سے 40فیصد کم تکلیف محسوس ہوئی۔

Facebook Comments