منگل 23 اپریل 2024

لوگوں کو سفر کے جعلی کورونا وائرس سرٹیفکیٹ بنا کر دینے والے پاکستانی کو برطانوی میڈیا نے بے نقاب کردیا

لوگوں کو سفر کے جعلی کورونا وائرس سرٹیفکیٹ بنا کر دینے والے پاکستانی کو برطانوی میڈیا نے بے نقاب کردیا
فوٹو : رائٹرز

دبئی(دھرتی نیوز ڈیسک) دبئی میں لوگوں کو سفر کے لیے جعلی کورونا وائرس سرٹیفکیٹ بنا کر دینے والا پاکستانی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

میل آن لائن کے مطابق ایک برطانوی رپورٹر بھیس بدل کر اس 21سالہ دانیال ساجد نامی پاکستانی نوجوان سے ملا اور اس سے جعلی کورونا وائرس سرٹیفکیٹ کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس گفتگو میں دانیال ساجد نے بتایا کہ وہ 75پاﺅنڈ (تقریباً 16ہزار روپے) میں کورونا وائرس سرٹیفکیٹ بنا کر دیتا ہے۔

اس نے بتایا کہ وہ اب تک ایسے 50لوگوں کو یہ جعلی سرٹیفکیٹ بنوا کر دے چکا ہے جن کے کورونا ٹیسٹ پازٹیو آئے تھے اور وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے تھے۔

انہوں نے کورونا کے مریض ہونے کے باوجود دانیال کے دیئے جعلی سرٹیفکیٹس پر بیرون ملک سفر کیا۔

 دانیال ساجد نے رپورٹر نے سامنے مزید اعتراف کیا کہ وہ دیگر جعلی سرٹیفکیٹ ٹیمپلٹس بھی 500پاﺅنڈ میں بنا کر لوگوں کو دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک بینک ورکر ہے اور اپنا جعلی سرٹیفکیٹ کا غیرقانونی دھندہ بھی کر رہا ہے۔

وہ سفری دستاویزات کے علاوہ کئی طرح کے جعلی کاغذات بنانے میں لوگوں کی مدد کرتا ہے۔

رپورٹر نے دانیال کے لگژری لائف سٹائل کے بارے میں بھی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے جس کے پاس لگژری گاڑیاں ہیں اور عالیشان گھر میں رہتا ہے۔

وہ برطانیہ اور دبئی میں ایک ’پلے بوائے‘ کی زندگی گزار رہا ہے۔

Facebook Comments