منگل 23 اپریل 2024

وہ نوجوان جو خود اپنے آپ کو خطرناک ترین سانپوں سے کٹواتا ہے، لیکن کیوں؟

وہ نوجوان جو خود اپنے آپ کو خطرناک ترین سانپوں سے کٹواتا ہے، لیکن کیوں؟
فوٹو : رائٹرز

ویارک(دھرتی نیوز) سانپ کو دیکھ کر ہی لوگوں کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں لیکن امریکہ میں ایک ایسا نوجوان ہے جو خود کو جان بوجھ کر سانپوں سے کٹواتا اور اس کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اس 21سالہ نوجوان ڈیوڈ اورین ہمفلیٹ کا تعلق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر گینزویل ہے، جو انسٹاگرام پر خود کو سانپوں سے ڈسوانے کی ویڈیوز یہ ثابت کرنے کے لیے پوسٹ کرتا ہے کہ درحقیقت سانپ اتنے زیادہ خطرناک نہیں ہیں جتنے کہ لوگ خیال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ خود کو سانپ سے ڈسواتا ہے اور پھر اس سے ہونے والی تکلیف کو 1سے 10کے درمیان کوئی نمبر دے کر بتاتا ہے کہ اس سانپ کے ڈسنے سے اسے کتنی تکلیف ہوئی۔

ایک ویڈیو میں وہ ایک اژدھے کو پکڑنے کے لیے پانی میں کود جاتا ہے اور اسے پکڑ کر اس سے ڈسواتا ہے۔

کئی دیگر ویڈیوز میں وہ مختلف اقسام کے سانپوں سے ڈسوارہا ہوتا ہے۔

کسی ویڈیو میں انگلی اور اور کسی ویڈیو میں وہ چہرے پر سانپ سے ڈسواتا ہے اور ہر ویڈیو میں سانپ کے ڈسنے سے ہونے والی تکلیف کے علاوہ یہ بھی بتایا ہے کہ اس سانپ نے کتنے پریشر سے اسے کاٹا اور اس کے جبڑے کتنے طاقتور یا کتنے کمزور تھے۔

Facebook Comments