جمعہ 19 اپریل 2024

3 نوعمر بہنوں نے اپنے باپ کو چھری اور ہتھوڑی سے قتل کردیا، اس انتہائی اقدام کی دردناک و جہ بھی سامنے آگئی

3 نوعمر بہنوں نے اپنے باپ کو چھری اور ہتھوڑی سے قتل کردیا، اس انتہائی اقدام کی دردناک و جہ بھی سامنے آگئی
فوٹو : رائٹرز

ماسکو(دھرتی نیوز ڈیسک) روس میں کئی سال تک اپنے سگے باپ کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی تین بہنوں نے بالآخر اس بدبخت شخص کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔

میل آن لائن کے مطابق 57سالہ شیطان صفت میخائیل خاچاتورین نامی یہ شخص اپنی بیٹیوں کرسٹینا، انجلینا اور ماریا کو اس وقت سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا جب وہ ابھی نابالغ تھیں۔

اب ان کی عمریں بالترتیب 17،18اور 19سال ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے چاقو اور ہتھوڑے کے وار کرکے اپنے باپ کو قتل کر ڈالا۔ پولیس کے مطابق لڑکیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے دفاع کے لیے اپنے باپ کو قتل کیا۔

دو بڑی بہنوں کرسٹینا اور انجلینا کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جبکہ چھوٹی بہن ماریا کی ذہنی حالت ٹھیک نہ ہونے پر اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر باپ کی طرف سے کم عمری میں ہی جنسی استحصال کا نشانہ بننے کی وجہ سے ماریا کی ذہنی صحت متاثر ہوئی۔

دوران تفتیش کرسٹینا اور انجلینا نے پولیس کو بتایا کہ ”ہمارا باپ ہم سے کہتا تھا کہ ’میں تم سے شادی کروں گا اور تم میرے بچوں کو جنم دو گی۔‘

وہ ہمیں اپنے سامنے برہنہ ہونے کا حکم دیتا اور کہتا کہ وہ ہمیں چیک کرنا چاہتا ہے۔ جب ہم برہنہ ہو جاتیں تو وہ ہمیں اپنے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کا حکم دے دیتا۔

وہ کہتا کہ اسے پراسٹیٹ کا مسئلہ ہے اور اس کا یہ علاج ہے۔“

Facebook Comments