ھفتہ 20 اپریل 2024

بلاول بھٹو کا سندھی کلچرل ڈے پر پیغام

بلاول بھٹو کا سندھی کلچرل ڈے پر پیغام

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یومِ ثقافتِ سندھ ہم آہنگی و بھائی چارے کا پیغام ہے۔

  تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھی کلچرل ڈے پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈس سویلائیزیشن عرضِ پاکستان کا تاج ہے، آج کا دن نوجوانوں کا دن ہے، جو عظیم ثقافت و تہذیب کے وارث و امین ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ دن وادیِ مہران کی موسیقی و ڈانس جیسے قدیم فنون خواہ لذیذ کھانوں کو نئی جِلا بخشی ہے، ہمیں دنیا سے سیکھنا چاہئیے کہ انہوں نے اِس طرح کی سرگرمیوں کو اپنی معاشرتی و معاشی نمو کا پلیٹفارم کیسے بنایا۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اِس طرح کی سرگرمیوں کو اقوامِ متحدہ کی طرز پر ہر سال ایک نئے نعرے یا تھیم کے تحت منانا چاہیئے، مختلف ثقافتوں، مذاہب، اور رنگ و نسل کے لوگوں کا رواداری و امن کے ساتھ جینے کا نام دورِ جدید ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہاکہ سندھ سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں یومِ ثقافتِ منانے والوں کو مبارکباد۔

واضح رہےکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سندھی کلچرل ڈے سندھ کے مختلف شہروں میں  روایتی جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے۔

Facebook Comments