جمعرات 28 مارچ 2024

سندھ دنیا کی خوبصورت تہذیبوں کا گہوارہ ہے

سندھ دنیا کی خوبصورت تہذیبوں کا گہوارہ ہے

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ دنیا کی خوبصورت تہذیبوں کا گہوارہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھی عوام کو مبادکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آج اپنی ثقافت سے محبت اور دوسروں کی ثقافت کے احترام کا دن ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ  نے سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے بتا یا کہ صوبہ سندھ دنیا کی خوبصورت تہذیبوں کا گہوارہ ہے، ہمیں فخرہے کہ ہم سندھ دھرتی پر پیدا ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ آج کا دن اپنی ثقافت سے محبت اور دوسروں کی ثقافت کا احترام کا دن ہے، انھوں نے آج کے دن کے حوالے سے سندھیوں سےدرخواست کی کہ آئیں آج اپنی زبان اور اپنی روایت کو اجاگر کرنے کا عہد کریں۔

واضح رہےکہ سندھ کی ثقافت اجاگر کرنے کے لیے سندھی کلچرل ڈے آج انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، سندھ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

سندھی کلچرل ڈے کی مناسبت سے کراچی سی ویو پر بھی ریلی نکالی گئی جس میں سندھی اجرک اور ٹوپی پہن کر نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکا لوک گیتوں پر جھومتے نظر آئے۔

Facebook Comments