جمعہ 29 مارچ 2024

نیب کی حراست میں اب تک کتنے افراد جاں بحق ہوئے ؟ اسحق ڈار کے الزامات پر نیب نے وضاحت جاری کردی

نیب کی حراست میں اب تک کتنے افراد جاں بحق ہوئے ؟ اسحق ڈار کے الزامات پر نیب نے وضاحت جاری کردی
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز) نیب نےدوران حراست ہلاکتوں اورپلی بارگین کےالزامات مستردکردیئے، الزامات لگانے والوں کو نیب کی جانب سے نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دھرتی نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ نیب حراست میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق نیب پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ الزامات لگانےوالے14روز میں اپنے دعوے کو سچ ثابت کرسکیں گے۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی قیادت میں کاروائیاں جاری رہیں گی،پلی بارگین کرنےوالا 10سال تک الیکشن نہیں لڑسکتا،اعلامیے کے مطابق پلی بارگین کےوقت ملزم کابیان بھی قلمبندکیاجاتاہے۔

اعلامیے میں واضح کہا گیا ہے کہ نیب کے خلاف تمام رپورٹس کومستردکرتےہیں۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب کی حراست میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

Facebook Comments