جمعہ 29 مارچ 2024

بابری مسجد کو شہید کیے28 سال بیت گئے، شہادت کے زخم ابھی بھی تازہ

بابری مسجد کو شہید کیے28 سال بیت گئے، شہادت کے زخم ابھی بھی تازہ
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز) بابری مسجد کو شہید کیے28 سال بیت گئے ۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت نام نہاد جمہوری بھارت کے منہ پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔ 

تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 28سال مکمل ہونےپر ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کادن تاریخی بابری مسجدکی شہادت کےغم کی یاددلاتا ہے۔ یہ اقدام مسلمان مخالف،مذہبی آزادی اورعالمی اصولوں کی خلاف ورزی تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ  اقدام نہ صرف مسلمانوں بلکہ باشعوردنیاکےدماغوں میں آج بھی تازہ ہے اوربابری مسجد کی شہادت نام نہادجمہوری بھارت پر  سیاہ دھبہ ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کےناقص فیصلےسےرام مندرکی تعمیر کی راہ ہموار ہوئی۔ بھارت منظم انداز میں مسلمانوں کی عبادگاہوں کو نشانہ بنا رہا ہے، مساجد پر ہندو دہشت گردوں کے حملے بدستور جاری ہیں۔ دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مسلم مخالف اقدامات کےذریعےبھارت میں مسلمانوں کوخوفزدہ کیا جارہا ہے جوبی جےپی کےمذموم ارادےدراصل انتہاپسندانہ نظریے کی بڑھتی لہرکےعکاس ہیں۔  بھارت میں کوروناپھیلانےمیں بھی مسلمانوں کوہی قصوروارٹھہرایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اوران کی عبادت گاہوں کاتحفظ کرے۔

 خیال رہے کہ آج سے 28 سال قبل1992 میں آر ایس ایس کے دہشت گرد گنڈوں نے بابری مسجد کو شہید کیا تھا ۔ تمام تر ثبوتوں اور گواہوں کے باوجود بھی لکھنو کی عدالت نے بی جی پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی، مرلی منوہر،جوشی اور امابھارتی سمیت تمام 32 ملزمان کو کیس سے بری کردیا تھا۔

Facebook Comments