جمعہ 26 اپریل 2024

جرمنی میں 500کلو گرام وزنی بم ناکا رہ بنادیا گیا

جرمنی میں 500کلو گرام وزنی بم ناکا رہ بنادیا گیا
فوٹو : رائٹرز
برلن(دھرتی نیوز ڈیسک)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 75 سال پرانے 500 کلو گرام کے ایک بم کو ناکارہ بنانے کے لیے 13 ہزار شہریوں کو احتیاطاً گھر خالی کرنا پڑگئے۔
دھرتی نیوز کے مطابق جرمنی کے معاشی مرکز فرینکفرٹ میں جمعرات کے روز تعمیراتی مقصد کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران ایک 500 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا۔
رپورٹ کے مطابق یہ بم برطانوی ساختہ تھا جو کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران برطانوی جہازوں نے گرایا تھا لیکن وہ اب تک نہیں پھٹ سکا تھا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اتوار کو بم کو وہیں پر ناکارہ بنانے کا فیصلہ کیا اور حفاظتی اقدامات کے تحت اطراف میں 700 میٹر پر موجود آبادی کو محفوظ مقام کی جانب منتقل ہونے کو کہا گیا اور تقریباً 13 ہزار افراد کو فوری گھر چھوڑ کر جانا پڑا۔ بم کو ناکارہ بنانے کے بعد مقامی افراد کو دوبارہ گھروں میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

Facebook Comments