جمعہ 26 اپریل 2024

حقوق کی جدوجہد : بھارتی سکھوں نے پاکستان سے مدد مانگ لی

حقوق کی جدوجہد : بھارتی سکھوں نے پاکستان سے مدد مانگ لی
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد:(دھرتی نیوز) بھارت میں سکھوں کے حقوق کی جدوجہد کرنے والی تنظیم وائس آف فریڈم کے صدر امرجیت سنگھ نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان سے مدد مانگ لی۔

دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وائس آف فریڈم کے صدر امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ نئی دہلی کو اس وقت لاکھوں سکھوں نے گھیرا ہوا ہے اور وہ اپنے حقوق کے لیے گزشتہ کئی روز سے سڑکوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہندوتوا ایجنڈے کو مسلط کرنے کے لیے پانچ اگست کو شہریت قانون کا قدم اٹھایا گیا جس کا مقصد بھارت میں مقیم 20 کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے‘۔

وائس آف فریڈم کے صدر کا کہنا تھا کہ ’سکھ کمیونٹی ہندوتوا نظریےکو چیلنج کرنےکےلئےکھڑی ہوگئی ہے، دہلی سمیت پوری دنیا میں سکھوں نے اس معاملے پر آواز بلندکی‘۔

امرجیت سنگھ نے مطالبہ کیا کہ ’پاکستان کھل کرہماری حمایت کرے اور اقوام متحدہ میں بھی ہمارے لیے آواز اٹھائے کیونکہ کینیڈین وزیراعظم نے ہمارے لیے آواز اٹھائی ہے جبکہ سکھوں کے معاملے پربات کرنا کینیڈا سے زیادہ پاکستان کا حق ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے 36اراکین پارلیمنٹ نے سکھوں کےلئے آوازا بلند کی، اب سکھ قوم کو پاکستان کی حمایت کی اشد ضرورت ہے‘۔

Facebook Comments