جمعہ 29 مارچ 2024

قومی کبڈی کھلاڑی کی شادی میں نوجوان گولی لگنے سے ہلاک

قومی کبڈی کھلاڑی کی شادی میں نوجوان گولی لگنے سے ہلاک

فیصل آباد میں قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی ملک بنیامین کی دعوت ولیمہ میں شریک نوجوان گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

ایس ایس پی آپریشن محمد کاشف کے مطابق لاہور کا رہائشی علی نامی نوجوان ساتھیوں کے ہمراہ کبڈی پلیئر ملک بنیامین کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لیے چک نمبر 102 ر ب بڈا چک آیا تھا۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے اپنے پسٹل سے فائرنگ کی تو اس دوران پسٹل میں گولی پھنس گئی جسے نکالتے ہوئے فائر ہو گیا اور وہ گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جس کے بعد اس کے ساتھی اسے زخمی حالت میں لاہور لے گئے لیکن نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کئی گھنٹے بعد پولیس کو واقعہ کا علم ہوا جس پر پولیس ٹیم لاش لانے کے لیے لاہور روانہ ہوئی، لاش کا پوسٹمارٹم کرو ا کر مزیدقانونی کارروائی کی جائے گی۔

Facebook Comments