جمعہ 29 مارچ 2024

مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان شدید منہ ماری ہوئی: فیاض چوہان کا دعویٰ

مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان شدید منہ ماری ہوئی: فیاض چوہان کا دعویٰ

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ بیگم شمیم اختر کے جنارے سے اگلے روز مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان شدید منہ ماری ہوئی۔

مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگ رہی ہیں لیکن حمزہ شہباز نے ان سے استعفیٰ مانگ لیا ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا ان کے شاہینوں کے مطابق حمزہ شہباز نے بیگم صفدر اعوان کو ان کے بیانیے سے ہٹنے کے لیے خدا کے واسطے دیے، شریف خاندان خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، یہ اپوزیشن اور ملک کوکیا متحد رکھےگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرحومہ شمیم اختر کے جنازے سے اگلے دن بیگم صفدر اعوان اور حمزہ شہباز میں شدید منہ ماری ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان کا 13 دسمبر کو حکومت ختم ہونےکا دعوٰی ‘بلی کے خواب میں چھیچھڑوں’ کے مترادف ہے، 14 دسمبر کو بیگم صفدر کا خیالی پلاؤ پک جائے گا اور وہ خواب سےحقیقت کی دنیا میں واپس آ جائیں گی۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ عوام ن لیگ کے ملک دشمن بیانیے اور غیر مخلصانہ رویوں کو جان چکی ہے۔

Facebook Comments