جمعرات 25 اپریل 2024

’حکمران این آر او کے لیے ترسیں گے اور ہم نہیں دیں گے‘

’حکمران این آر او کے لیے ترسیں گے اور ہم نہیں دیں گے‘

لاہور(دھرتی نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ حکمران  این آر او کے لیے ترسیں گے اور ہم نہیں دیں گے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ حمزہ شہباز کے خلاف ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا، عدالت کی ہر پیشی پر پیش ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی دوبارہ گرفتاری کا کوئی جواز نہیں تھا، کابینہ کے این آر او زدہ ارکان سے کوئی پوچھنے والا نہیں لیکن ہم آپ کا احتساب کریں گے، آپ این آر او کے لیے ترسیں گے اور ہم نہیں دیں گے۔

عطاتارڑ کا کہنا تھاکہ غم و غصے میں بھرے بیٹھے لوگ آج پرانے پاکستان کو یاد کرتے ہیں۔

Facebook Comments