بدہ 24 اپریل 2024

مریم کی رسائی تو پارلیمنٹ کی سیڑھیوں تک بھی نہیں: فردوس عاشق

مریم کی رسائی تو پارلیمنٹ کی سیڑھیوں تک بھی نہیں: فردوس عاشق

لاہور(دھرتی نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ مریم کی رسائی تو پارلیمنٹ کی سیڑھیوں تک بھی نہیں جب کہ ان کی سیاست پی ڈی ایم کی بھینٹ چڑھ جائے گی۔

دھرتی نیوزکے مطابق فرودس عاشق نے کہا کہ 13 دسمبر کو یہ قانون کو للکار کرکہہ رہے کہ ’یا آر ہوگا یا پارہوگا‘، اپوزیشن کو بتانا چاہتی ہوں کہ 13 دسمبر کو صرف قانون کا ’وار‘ ہوگا اور قانون ہی اصل حکمران ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ استعفیٰ لینے کی باتیں دیوانے کی بڑھکیں ہیں، ہماری جیت ہوگی اور انہیں وزیراعظم کے استعفے کے بجائے اپنا استعفیٰ دینا پڑے گا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مریم کی سیاست پر پی ڈی ایم والےخود بھینٹ چڑھ جائیں گے، پی ڈی ایم کی ساری قیادت مریم کے درد کو سمجھتی ہے،  مریم کی رسائی تو پارلیمنٹ کی سیڑھیوں تک بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان پرپارلیمنٹ کی سیڑھیاں نہیں گیٹ بند ہوئے ہیں۔

Facebook Comments