جمعرات 25 اپریل 2024

وزیراعظم کی ٹویٹ پرعروہ حسین کا تبصرہ

وزیراعظم کی ٹویٹ پرعروہ حسین کا تبصرہ

اداکارہ عروہ حسین کو وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ سے گلگت بلتستان کی یاد ستانے لگی۔

وزیراعظم کے آفیشل ٹوئٹراکاونٹ سے کی جانے والی ٹویٹ میں وہاں کے قدرتی مناظر کی حسین ترین تصاویرشیئر کی گئیں جس پر تبصرہ کرتے ہوئے عروہ نے بتایا کہ وہ ایک بار پھر وہاں جانے کیلئے بےچین ہیں۔

عمران خان کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ میں لکھا گیا تھا “سرما سے قبل گلگت بلتستان کے رنگ،میری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک “

اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے عروہ نے لکھا ” ہاں، یہی ہے میرا خوبصورت پاکستان “۔

اداکارہ نے بتایا کہ چند ہفتوں قبل وہ یہیں موجود تھیں لیکن ایک بار پھرگلگت بلتستان کے سحرانگیز مقامات اورمقامی لوگوں کی گرمجوشی دیکھںے کیلئے بے تاب ہیں

دوسری جانب ان خوبصورت تصاویر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے والے فوٹوگرافر نے وزیراعظم کی جانب سے خود کو کریڈٹ نہ دینے کا شکوہ کیا

اسمارز فوٹوگرافی نامی ٹوئٹرہینڈل سے وزیراعظم کے نام پیغام میں لکھا گیا ” میری تصاویرکوشیئرکرنے کیلئے شکریہ، لیکن کیا ہی اچھا ہوتا اگر واٹر مارک ہٹانے کے بجائے مجھے ان تصاویر کا کریڈٹ دیا جاتا”۔

اس سے قبل عروہ نے فالوورز کیلئے شمالی علاقہ جات کی سیرکے دوران لی جانے تصاویرشیئرکرتے ہوئے ایک تصویرکے کیپشن میں لکھا تھا ” اپنے اندرکی بلتی لڑکی کو دریافت کرتے ہوئے” 

کام کے لحاظ سے بات کی جائے تو ان دنوں عروہ ڈرامہ سیریل ” مُشک ” میں گُڈی نامی تیز طرار لڑکی کا کردار بخوبی نبھا رہی ہیں جس میں ان کے مقابل عمران اشرف ہیں۔ ڈرامے کی کہانی بھی عمران اشرف نے ہی تحریرکی ہے

Facebook Comments