جمعرات 18 اپریل 2024

فرینکفرٹ، دوسری عالمی جنگ کابم برآمد

فرینکفرٹ، دوسری عالمی جنگ کابم برآمد

جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ میں دوسری عالمی جنگ کے دور کا بم برآمد ہوا ہے جس کے باعث  13ہزار سے زائد شہریوں کو احتیاطا اپنے گھر عارضی طور پر خالی کرنا پڑگئے۔

اس بم کی موجودگی کا علم ہونے پر فرینکفرٹ شہر کے مغربی حصے میں پولیس نے تقریباﹰ آدھ میل رقبے پر پھیلا ہوا رہائشی علاقہ خالی کرا لیا گیا۔

دوسری جنگ عظیم میں 500 کلو گرام یا 1100 پاؤنڈ وزنی یہ بم برطانوی فضائیہ نے گرایا تھا تاہم بم پھٹا نہیں تھا۔

دوسری جانب جرمن ایمرجنسی سروسز کے ماہرین نے اس بم کو ناکارہ بنانے کے بعد مقامی باشندوں کو دوبارہ ان کے گھروں میں جانے کی اجازت دے دی۔

اس سے قبل رواں سال جون میں 500کلو وزنی بم فرینکفرٹ کے کنونشن سینٹر کی گراؤنڈ میں دریافت ہوا تھا۔

جولائی 2019 میں ایک اور بڑا دھماکہ خیز مواد یورپی مرکزی بینک کے صدر دفتر کے قریب دریافت ہوا۔ اس نے 16،500 افراد کو انخلا پر مجبور کیا۔

ستمبر 2017 میں فرینکفرٹ کے لگ بھگ 65،000 رہائشیوں کو گھروں سے چلے جانے کے بارے میں بتایا گیا تھا تاکہ دو ٹن بم کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا جاسکے۔ یہ واقعہ 1945 میں جنگ کے خاتمے کے بعد سب سے بڑا عوامی انخلا تھا

Facebook Comments