جمعہ 26 اپریل 2024

پاکستان کے ‘روشن ڈیجٹیل اکاؤنٹس ‘میں کتنے کروڑ ڈالر جمع ہوگئے؟ تفصیلات جاری

پاکستان کے ‘روشن ڈیجٹیل اکاؤنٹس ‘میں کتنے کروڑ ڈالر جمع ہوگئے؟ تفصیلات جاری

کراچی(دھرتی نیوز) روشن ڈیجٹیل اکاؤنٹ میں تین مہینوں میں بارہ کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ دنیا کے 90ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 12 کروڑ ڈالر 49ہزار 3 سو 47 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائے ہیں۔

ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولے جانے کی یومیہ اوسط 700 اکاؤنٹس کی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق روشن اکاؤنٹ کے ذریعے 7 کروڑ ڈالر مالیت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس خریدے گئے ہیں۔ 

Facebook Comments