ھفتہ 20 اپریل 2024

خاتون سے زیادتی کرنے والے مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی

خاتون سے زیادتی کرنے والے مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی

گلگت(دھرتی نیوز) گلگت کی مقامی عدالت نے خاتون سے زیادتی کرنے والے تین ملزمان کو سزائے موت سنادی ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق زیادتی کیس بلتستان شگر کے علاقے اردندو میں ہوا تھا، واقعےکی خبر پر چیف کورٹ کے جسٹس ملک حق نواز نے ایکشن لیا تھا، کیس بیس ستمبر کو فائل کیا گیااور بیس نومبر کوٹرائل شروع ہوا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق کیس کو فوری طور پر نمٹانے کے لئے روزانہ سماعت کی گئی ، عدالت نے ایک ماہ سے بھی کم مدت میں کیس کا فیصلہ کیا اور تین مجرمان کو سزائے موت کا حکم سنایا، سزائے موت پانے والوں میں عابد حسن، سخاوت،اصغر علی شامل ہیں، عدالت کی جانب سے تینوں مجرمان کو 10 دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق مجرمان متاثرہ خاتون کو سات ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، سزائے موت پانے والے مجرمان کی عمریں اٹھارہ سال سے زائد ہیں۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ پنجاب میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنائی گئی، مجرم آصف کو جرم ثابت ہونےپر4سزائیں سنائیں گئیں۔مجرم کوبچی کوقتل کرنےپر سزائے موت کی سزاسنائی گئی۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے مجرم کو بچی کو اغوا کرنے پر عمرقید کی سزا کا حکم دیتے ہوئے بچی سے زیادتی کرنے پر10 سال قید اور دو لاکھ روپےجرمانہ کیا ہے۔

عدالت نےمجرم کو5لاکھ روپےبچی کےورثاکو ادائیگی کابھی حکم دیا ہے۔ مجرم نے 19نومبر 2019 کو دس سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیاتھا۔

Facebook Comments