جمعرات 28 مارچ 2024

نیوزی لینڈ میں قومی سکواڈ کی مینجڈ آئسولیشن ختم ہوگئی

نیوزی لینڈ میں قومی سکواڈ کی مینجڈ آئسولیشن ختم ہوگئی

لاہور(دھرتی نیوز) نیوزی لینڈ میں قومی سکواڈ کی مینجڈ آئسولیشن ختم ہوگئی،سکواڈ میں شامل 52 اراکین کرائسٹ چرچ کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے،دو گھنٹے قیام کے بعد قومی سکواڈ بذریعہ پرواز کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا۔

دھرتی نیوزکے مطابق ٹیم اور پاکستانی شاہینوں کے سکواڈزالگ الگ ہوٹلز میں قیام کریں گے،سکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ سے آج کوئنز ٹاؤن پہنچ جائے گا،دوسرا رکن جمعرات کو کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرے گا۔

Facebook Comments