جمعہ 29 مارچ 2024

پی ڈی ایم جلسے سے کیسے نمٹاجائے؟کابینہ آج مشاورت کریگی

پی ڈی ایم جلسے سے کیسے نمٹاجائے؟کابینہ آج مشاورت کریگی

وزیراعظم عمران خان کی زير صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی ،معاشی اور کورنا صورت حال کے جائزہ سميت 15 نکاتی ايجنڈا جاری کر ديا گيا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زيرِ صدارت اجلاس ميں وفاقی کابينہ کے اجلاس میں پی ڈی ایم کے جلسے سے نمٹنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔ فرانس سے سفارتی تعلقات کے حوالے سے قومی پالیسی بھی مرتب کی جائے گی۔

ايجنڈے کے مطابق ‏وفاق اورصوبوں کی مشترکہ فنانشل اسٹیٹمنٹس کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔6بجلی سپلائی کمپنیز کے بورڈ کی ازسرنو تشکیل کی منظوری کيساتھ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ ايجنڈے ميں شامل ہے۔

پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تشکیل نو،فیڈرل کورٹس کمپلیکس کراچی کی تعمیراورپاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری بھی آج کے اجلاس میں دی جائے گی

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ای ڈی کی تعیناتی کی منظوری بھی کابينہ اجلاس کے ايجنڈے کا حصہ ہے

Facebook Comments