جمعرات 18 اپریل 2024

مریم نواز پی ڈی ایم کی میٹنگ میں شرکت کیلئے روانہ ، گھر سے نکلتے ہوئے میڈیا میں کیا اعلان کیا ؟ جانئے

مریم نواز پی ڈی ایم کی میٹنگ میں شرکت کیلئے روانہ ، گھر سے نکلتے ہوئے میڈیا میں کیا اعلان کیا ؟ جانئے

لاہور (دھرتی نیوز) مریم نوازشریف نے کہاہے کہ کل جس طرح لاہور نکلا ہے وہ پوری دنیا نے اپنی ٹی وی سکرین پر دیکھا ہے ، لاہور نوازشریف کا قلعہ ہے ۔مریم نواز پی ڈی ایم کی 8 دسمبر کی آج کی میٹنگ میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئیں ہیں ۔

اسلام آباد روانگی سے قبل جاتی امراءکے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ جس طرح بے روز گاری اور قانونیت سے لوگ تنگ آئے ہوئے ہیں وہ پی ڈی ایم اور نوازشریف میں اپنی نجات دیکھ رہے ہیں ، ان کا کہناتھا کہ اس حکومت کی لاہور کے جلسے کی وجہ سے جان نکلی ہوئی ہے ، ملتان اور گوجرنوالہ کے جلسے میں بھی انہوں نے یہی کیا تھا ، کبھی آپ نے سناہے کہ ایک جلسے میں تین ہزار ایف آئی آر کٹی ہوں ، کبھی دیکھا ہے ؟اتنی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں کہ اس کا خوف ہی نہیں ہے ، یہ حکومت اب جانے والی ہے تو اس کی ایف آئی آر کی کوئی وقت نہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم میں سارے آپشن زیر غور ہیں ، کچھ چیزوں پر مشاورت ہو چکی ہے ، آج کی میٹنگ بہت زیادہ اہم ہے ، تحریک کو عوام لیڈ کرے گی ، یہ عوام کی ریلیف کی تحریک ہے ، مریم نواز ہو یا کوئی اور اب یہ تحریک ختم نہیں ہو گی ، یہ تحریک اس حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی ، آئین اور قانون اس حکومت سے کئی گنا اوپر کی باتیں ہیں ، ان کو یہ باتیں سوٹ نہیں کرتیں ، میں کسی بھی حکومتی ترجمان کی بات کا جواب نہیں دینا چاہتی ۔

Facebook Comments