جمعہ 19 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر تمام افراد کو ان فالو کیوں کیا ؟ سینئر صحافی حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر تمام افراد کو ان فالو کیوں کیا ؟ سینئر صحافی حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنے تمام ساتھیوں کو ٹویٹر سے ” ان فالو “ کر دیاہے جس میں غیر ملکی اور ملکی افراد سمیت وفاقی وزراءاور متعدد اہم شخصیات شامل تھیں۔ اس معاملے پر حامد میر کا تجزیہ ہے کہ عمران خان اپنے کچھ قریبی دوستوں سے ناراض تھے جس کے باعث انہوں نے سب کو ان فالو کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی فالوئنگ 12 اعشاریہ 9 ملین ہے جو کہ بدستور قائم ہے تاہم وزیراعظم اب کسی کو بھی فالو نہیں کر رہے ہیں۔سینئر صحافی حامد میر نے اس معاملے پر نجی ٹی وی ” 24 نیوز “ سے خصوصی گفتگو کی جس میں ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے وزیروں اور قریبی دوستوں کو ان فالو کر دیاہے ، اگر میں اس کا موازنہ اپنے ساتھ کروں تو میں یہ بات کرنے پر مجبو ہوں کہ وہ مجھ سے ناراض تھے جس کے باعث انہوں نے ٹویٹر پر مجھے ان فالو کیا تھا ، کیا وہ ان سے بھی ناراض ہو گئے ہیں ، یہ ایک اہم بات ہے ، جن لوگوں کو انہوں نے ان فالو کیاہے ان میں اسد عمر ، شریں مزاری اور مراد سعید سمیت کئی اہم شخصیات شامل ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ صحافی شائد واحد میں ہی تھا جسے انہوں نے سب سے پہلے ان فالو کیا تھا ، میرا خیال ہے کہ تمام ساتھی جن کو وہ کافی عرصہ سے فالو کر رہے تھے ان کی تعداد اتنی زیادہ نہیں تھی ، یہ دو درجن سے بھی زیادہ نہیں تھے ، تو میر خیال ہے کہ وزیراعظم ان سے ناراض ہیں تو اس لیے انہوں نے سب کو ان فالو کر دیاہے ۔

Facebook Comments