جمعہ 19 اپریل 2024

حجاب جنت کی چابی ہے، نور بخاری

حجاب جنت کی چابی ہے، نور بخاری

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کہتی ہیں کہ حجاب جنت کی چابی ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔

 تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور بخاری نے برقع اور حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں

سابقہ اداکارہ نے اپنی اس خوبصورت تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ یہ صرف ایک حجاب نہیں ہے بلکہ یہ ہماری جنت کی چابی ہے۔

Facebook Comments