منگل 16 اپریل 2024

چین نے بھارت کے ساتھ اپنے سرحد ی علاقے میں ایسا کام شروع کردیا کہ مودی سرکار بھی گھبرا جائے

چین نے بھارت کے ساتھ اپنے سرحد ی علاقے میں ایسا کام شروع کردیا کہ مودی سرکار بھی گھبرا جائے
فوٹو : رائٹرز

ممبئی(دھرتی نیوز ڈیسک)چین نے بھارت کے ساتھ سرحدی علاقے ایل اے سی پر فوجی کیمپس بنانا شروع کردئیے تاکہ بھارت کے ساتھ تنازعے کی صورت میں اپنی تیاری کو بڑھا یا جا سکے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومتی ذرائع نے بتایا کہ چین 2017 میں ڈوکلام بحران کے بعد سے ایل اے سی کے تمام علاقوں میں اپنے گہرائی والے علاقوں میں متعدد فوجی کیمپ تیار کررہا ہے تاکہ سرکاری تنازعات کے دوران اپنی تیاری کو بڑھایا جاسکے۔

سرکاری ذرائع نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا چینی ایل اے سی کے تمام علاقوں میں فوجی کیمپ تیار کر رہے ہیں۔

ان میں سے 20 کے قریب کیمپس کی سرحد ی علاقے پر رہنے والے لوگوں نے تصدیق بھی کی ہے ۔

یہ کیمپ چینی فوج کو ایل اے سی کے اپنے اطراف میں زیادہ موثر انداز میں گشت کرنے میں مدد کرسکتے ہیں اور سرحدی علاقوں میں کسی بھی صورتحال میں تیزی سے ردعمل دینے کے لیے بنائے جا رہے ہیں ۔

Facebook Comments