جمعہ 26 اپریل 2024

ایپل کے بانی سٹیو جابز کی بیٹی ماڈل بن گئی، تصاویر نے دھوم مچادی

ایپل کے بانی سٹیو جابز کی بیٹی ماڈل بن گئی، تصاویر نے دھوم مچادی
فوٹو : رائٹرز
نیویارک(دھرتی نیوز ڈیسک) ایپل کے بانی سٹیو جابز کی 22سالہ بیٹی ایو جابز نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے جن کے فوٹوشوٹ کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
میل آن لائن کے مطابق ایو جابز آنجہانی سٹیو جابز اور ان کی اہلی پاویل جابز کی چھوٹی بیٹی ہے جس نے ایک بیوٹی برانڈ کی مصنوعات کے لیے ماڈلنگ کی ہے۔
فیشن برانڈ کی اس ہولی ڈے کیمپین میں کئی معروف ماڈلز سڈنی سوینی، ناﺅمی سمالز و دیگر نے بھی ماڈلنگ کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایو جابز اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے ہے اور سٹینفرڈ یونیورسٹی میں پڑھتی ہے۔
واضح رہے کہ 2011ءمیں سٹیو جابز کی موت کے بعد ان کی دولت کا زیادہ تر حصہ ان کی اہلیہ پاویل جابز کو وراثت میں ملا۔
تاہم رواں سال فروری میں ایک انٹرویو کے دوران پاویل جابز کہہ چکی ہیں کہ ان کی دولت ان کی زندگی میں ہی ختم ہو جائے گی کیونکہ وہ اور سٹیو جابز دونوں ہی وراثت میں اگلی نسلوں کو دولت منتقل کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔

Facebook Comments