جمعہ 29 مارچ 2024

جاپان میں اب کمپیوٹر کنواروں کے لیے رشتے ڈھونڈیں گے، انتہائی دلچسپ قدم اُٹھا لیا گیا

جاپان میں اب کمپیوٹر کنواروں کے لیے رشتے ڈھونڈیں گے، انتہائی دلچسپ قدم اُٹھا لیا گیا
فوٹو : رائٹرز

ٹوکیو(دھرتی نیوز ڈیسک) جاپان میں بچوں کی شرح پیدائش خطرناک حد تک کم ہو چکی ہے، جسے بڑھانے کے لیے اب مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی تک کا سہارا لے لیا گیا ہے اور کمپیوٹر کی مدد سے لڑکے لڑکیوں کے رشتے تلاش کرنے کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق رشتے کرانے کی اس انوکھی سروس میں مصنوعی ذہانت کا حامل کمپیوٹر پروگرام لڑکے لڑکیوں کو ان کی شکل و صورت، تعلیم، پسند نا پسند، آمدنی اور دیگر حوالوں سے موازنہ کرکے میچنگ کرے گا اور بتائے گا کہ کس لڑکے لیے لیے کون سی لڑکی کا رشتہ موزوں رہے گا۔

 رپورٹ کے مطابق اس سروس پرجاپانی حکومت 1کروڑ 40لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 3ارب روپے) خرچ کر رہی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی ان ڈیٹنگ پروگرامز سے زیادہ بہتر طور پر لڑکے لڑکیوں کو ملائے گی کیونکہ ڈیٹنگ پروگرامز انسان چلا رہے ہیں اور ان میں غلطی کا احتمال زیادہ ہوتا ہے۔

یہ سروس مقامی سطح تک پھیلائی جائے گی تاکہ پورے ملک میں ہر علاقے کے لوگ اس سے مستفید ہو سکیں، زیادہ سے زیادہ جوڑے ازدواجی بندھن میں بندھیں اور ملک میں بچوں کی شرح پیدائش میں اضافہ ہو۔

Facebook Comments