جمعہ 29 مارچ 2024

پاکستان کی معروف ترین اداکارہ نیلم منیر کو کورونا ہو گیا، اب کہاں اور حالت کیسی ہے؟تفصیلات جانئے

پاکستان کی معروف ترین اداکارہ نیلم منیر کو کورونا ہو گیا، اب کہاں اور حالت کیسی ہے؟تفصیلات جانئے

کراچی (دھرتی نیوز) اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں تیزی سے پھیل رہی تھیں کہ نیلم منیر کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور انہوں نے مداحوں سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے جبکہ نیلم منیر کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

فوٹوز اور ویڈیو زشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیلم منیر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر انہوں نے لکھا ہے کہ ’میں آپ سب کو کچھ ضروری باتیں بتانا چاہتی ہوں، جن سے پچھلے چند روز سے میں گزر رہی تھی۔میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جبکہ میرے تمام گھر والے بالکل صحت منداور محفوظ ہیں۔‘

اداکارہ نیلم منیر نے لکھا کہ ’ میرے اور میرے اہل خانہ کے لیےیہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے ، ہم سب اس وقت ایک مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور الحمداللہ میں اب بہت بہتر محسوس کررہی ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں اپنے تمام خیر خواہوں سے ایپل کرتی ہوں کہ پلیز میری جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں ، اس کے علاوہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ ایس او پیز پر لازمی عمل کریںاور کہیں بھی جائیں تو ماسک لازمی لگائیں۔

نیلم منیر نے آخر میں مزید لکھا کہ ’اپنی قوت معدافعت کو مزید بہتر کریں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں۔‘

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ نو گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں، اس کے علاوہ ان کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صبح نماز فجر کی اسٹوری شیئر کی تھی، ان سکے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے آخری پوسٹ ایک ہفتہ قبل شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ نیلم منیر نے جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’کہیں دیپ جلے‘ میں ردا کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں ان کے ساتھی اداکار عمران اشرف تھے۔

Facebook Comments